ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہتھیار خریدنے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر کھسکا ہندوستان، پہلے نمبر پر سعودی عرب کا قبضہ

ہتھیار خریدنے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر کھسکا ہندوستان، پہلے نمبر پر سعودی عرب کا قبضہ

Wed, 11 Mar 2020 18:40:31    S.O. News Service

نئی دہلی،11/مارچ (آئی این ایس انڈیا) ہندوستان اب دنیا کا دوسرا ہتھیار درآمد کرنے والا ملک بن  گیا ہے۔ کیونکہ سعودی عرب اب ہتھیار خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔

گلوبل ایجنسی سپری نے گزشتہ چار سال کے اعداد و شمار کے حساب سے یہ دعوی کیا ہے۔جس کے مطابق سعودی اول نمبر پر اور ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ یعنی سپری کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چار سال کے درمیان دنیا بھر میں اسلحہ اور دوسرے فوجی سازو سامان کی درآمد میں ہندوستان کا حصہ 9.2 فیصد ہے، جبکی سعودی عرب کا حصہ پورے 12 فیصد ہے۔تیسرے نمبر پرمصر اور چوتھے پر آسٹریلیا ہے۔4.3 فیصد کے ساتھ چین پانچواں سب سے بڑا ملک ہے جو ہتھیاروں کو درآمد کرتا ہے۔

بتا دیں کہ سال 2017 اور 2018 تک ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا ہتھیارکا خریدار تھا۔


Share: